یونیسیف کے مطابق کمال عدوان ہسپتال میں غذائی قلت کے باعث 15 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں اور مزید اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔واضح رہے کہ غزہ میں خوراک کا شدید بحران ہے اور غزہ کے 23 لاکھ افراد کو قحط کا خطرہ ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایک ہفتے میں تیسری بار غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر حملہ کیا۔غزہ کے کویتی چوک پر فائرنگ سے متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے، رفح اور خان یونس پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں 25 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطین (یو این آر ڈبلیو اے) کے سربراہ نے جنرل اسمبلی میں اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صرف 150 دنوں میں غزہ میں 30 ہزار سے زائد فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔ چند ماہ کے بچے پانی کی کمی اور بھوک سے مر رہے ہیں۔