110
منگل کو رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پی پی کے اہم ترین رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کے ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے رابطے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں خالد مقبول صدیقی نے آصف زرداری کے ٹیلی فونک رابطے سے آگاہ کیا جس کے بعد صدارتی انتخاب میں آصف زرداری کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا اور ایم کیو ایم نے صدارتی انتخاب میں انہیں ووٹ دینے پر رضامندی ظاہر کردی۔رابطہ کمیٹی کے ارکان کو بتایا گیا ہے کہ پی پی نے بھی ایم کیو ایم کی آئینی ترامیم پر تعاون کی مثبت یقین دہانی کرائی ہے۔