107
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی ترجمان نے کہا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن اور تعمیری تعلقات دیکھنا چاہتے ہیں۔میتھیو ملر نے کہا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن، نتیجہ خیز مذاکرات کا خیرمقدم کریں گے۔امریکہ میں سکھ رہنما پر قاتلانہ حملے میں ملوث بھارتی کردار پر ترجمان نے کہا کہ تحقیقات ابھی جاری ہیں۔