125
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس اور انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں خفیہ معلومات پر مشترکہ کارروائی کی گئی جس کے دوران اڈیالہ جیل کے باہر سے 3 دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا.
حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے تینوں دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے، بھاری ہتھیاروں اور گولہ بارود کے علاوہ دہشت گردوں سے اڈیالہ جیل اور آئی ای ڈی کا نقشہ بھی برآمد کیا گیا، تینوں کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا.