مسی ساگا کا میئر بننے کی دوڑ کا باضابطہ آغاز بدھ کو ہوا۔ اس دن سے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرانا شروع کر دئیے۔36 سال تک مسی ساگا کے میئر رہنے والے ہیزل میک کیلین کے بیٹے پیٹر میک کیلین نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے پہلے دن اپنے کاغذات جمع کرائے۔ کاغذات نامزدگی بھرنے کا یہ عمل 26 اپریل تک جاری رہے گا۔ پیٹر میک کیلن نے کہا کہ وہ اپنی ماں کے نقش قدم پر چلیں گے۔ انہوں نے اپنی جیت کی پوری امید بھی ظاہر کی۔
مسی ساگا کے تین کونسلرز بشمول وارڈ 1 کے کونسلر سٹیفن ڈاسکو، وارڈ 2 کے کونسلر ایلون ٹیڈجو اور وارڈ 5 کی کونسلر کیرولین پیرس نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ مسی ساگا کے رہائشی 10 جون کو اپنے اگلے میئر کا انتخاب کریں گے۔