لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی، گورنر پنجاب بلیغ الر حمان نے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس ملک شہزاد احمد خان سے حلف لیا.
حلف برداری کی تقریب میں پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شرکت کی.
سپریم کورٹ کے جسٹس (ر) خلیل الرحمان ر مدے، جسٹس (ر) اعجاز احمد چودھری، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس مس عالیہ نیلم نے بھی تقریب میں شرکت کی.
واضح رہے کہ صدر مملکت نے جسٹس ملک شہزاد کی لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر تقرری کی منظوری دی تھی.
جسٹس ملک شہزاد احمد کون ہیں
جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے کئی تاریخی فیصلے جاری کیے، پاکستان کی عدلیہ کے سب سے طاقتور اور دلیر ججوں میں شمار ہوتے ہیں انہوں نے آئین اور قانون کے مطابق بے خوفی سے فیصلے کئے.
جسٹس ملک شہزاد احمد خان 15 مارچ 1963 کو پنڈی گھپ ڈسٹرکٹ اٹک میں پیدا ہوئے، انہوں نے گورڈن کالج راولپنڈی سے گریجویشن کیا، پھر 1989 میں یونیورسٹی لاء کالج، پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی
184