جو بائیڈن نے کہا کہ مزید امداد کی ترسیل کے لیے غزہ میں ایک عارضی بندرگاہ قائم کی جائے گی جسے امریکی فوج تیار کرے گی۔امریکی صدر نے کہا کہ غزہ میں موجود امریکی فوجی اس اقدام میں شامل نہیں ہوں گے تاہم امداد اس عارضی بندرگاہ پر بحری جہازوں کے ذریعے ساحل تک پہنچائی جائے گی۔اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 3000 سے زائد غیر قانونی تعمیرات کی منظوری دے دی۔جو بائیڈن نے مزید کہا کہ اس عارضی بندرگاہ سے روزانہ بھاری مقدار میں امداد غزہ تک پہنچائی جائے گی۔
اسرائیل کو ہر صورت اس کا حصہ بننا چاہیے اور مزید امداد غزہ پہنچانے کی اجازت دینی چاہیے، جب کہ یہ بھی کہا کہ غزہ میں مزدوروں کو نشانہ بنیایا جائے ۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی امداد کے لیے روزانہ سینکڑوں اضافی ٹرک پہنچ رہے ہیں لیکن عارضی بندرگاہ کی تعمیر سے انسانی امداد کو بڑا فروغ ملے گا۔
امریکی حکام کے مطابق بندرگاہ کی تعمیر میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں تاہم اس سے خوراک، پانی، ادویات اور عارضی پناہ گاہیں بھی بڑی مقدار میں لائی جائیں گی جب کہ ابتدائی کھیپ قبرص سے آئے گی جہاں اسرائیلی سیکیورٹی کے ذریعے اس کا معائنہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی نصف آبادی شدید غذائی قلت کا شکار ہے۔