آصف علی زرداری 255 ووٹ لے کر 14ویں صدر منتخب ہوئے، ان کے مدمقابل محمود اچکزئی کو 119 ووٹ ملے.
پنجاب اسمبلی میں 352 ووٹ ڈالے گئے، آصف زرداری کو 246 اور محمود خان اچکزئی کو 100 ووٹ ملے جبکہ چھ ووٹ مسترد ہوئے
بلوچستان اسمبلی میں 47 ووٹ ڈالے گئے اور یہ سب آصف زرداری کو گئے، خیبرپختونخوا اسمبلی میں 109 ووٹ ڈالے گئے، محمود خان اچکزئی کو 91 ووٹ، آصف زرداری کو 17 ووٹ جبکہ ایک ووٹ مسترد ہوا، صدارتی انتخاب جیتنے کے لیے. 348 ووٹ درکار تھے
نومنتخب صدر کی حلف برداری کل ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف، آصف زرداری، بلاول بھٹو، محمود خان اچکزئی اور اراکین اسمبلی نے ووٹ ڈالے، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور جے یو آئی ایف نے صدارتی انتخابات کا بائیکاٹ کیا.
قومی اسمبلی، سینیٹ اور چار صوبائی اسمبلیوں میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل صبح 10 بجے شروع ہوا اور شام 4 بجے تک جاری رہا