یو اے ای،قطر،سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ

سعودی عرب میں چاند دیکھنے کے لیے مملکت کی 10 رصد گاہوں میں ملاقاتیں ہوئیں۔ سعودی سپریم کورٹ نے بھی عوام سے چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔ سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے حوالے سے سدیر آبزرویٹری اور تمیر سمیت دیگر شہروں میں کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔

چاند نظر آنے کی شہادت سعودی سپریم کورٹ میں دی گئی جس کے بعد ماہ صیام کا چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔ شیخ عبدالرحمن سدیس، شیخ الولید الشمسان، شیخ بادل ترکی مسجد الحرام میں نماز تراویح کی امامت کریں گے، شیخ محمد برہجی، شیخ عبدالمحسن القاسم مسجد نبوی میں نماز تراویح کی امامت کریں گے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا، ملائیشیا اور انڈونیشیا، سنگاپور، فلپائن اور برونائی میں ماہ رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث ان ممالک میں پہلا روزہ کل بروز منگل ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔