102
یہ المناک واقعہ ملتان کے علاقے حرم گیٹ کے علاقے جوادیان میں پیش آیا جہاں تین منزلہ مکان کی چھت اچانک گھر میں موجود لوگوں پر گر گئی، 9 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے.
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی.
امدادی اہلکاروں نے ملبہ ہٹا کر لاشوں اور زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے.
ڈپٹی کمشنر بھی موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا، چھت سے کچھ ملبہ پڑوسی گھروں پر گرا جس سے مزید نقصان کا خدشہ ہے، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی.