112
خبر رساں ادارے کے مطابق خفیہ معاہدے کے تحت بنائے جانے والے اس سیٹلائٹ نیٹ ورک کو اسپیس ایکس کے اسٹار شیلڈ بزنس یونٹ نے بنایا ہے۔خبر کے مطابق، 2021 میں، سٹار شیلڈ بزنس یونٹ نے جاسوسی سیٹلائٹ کا انتظام کرنے والی انٹیلی جنس ایجنسی نیشنل ریکونیسنس آفس (NRO) کے ساتھ 1.8 بلین ڈالر کا معاہدہ کیا۔خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاسوس سیٹلائٹ دنیا میں تقریباً کہیں بھی زمین پر ہونے والی سرگرمیوں کی مسلسل تصویر فراہم کریں گے، جس سے انٹیلی جنس اور فوجی کارروائیوں میں مدد ملے گی۔