سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کر لیا ہے، پنجاب کے امیدواروں کی حتمی فہرست آج لگائی جائے گی
الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امیدواروں کے کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کے بارے میں کوئی وقت نہیں دیا جا سکتا لیکن حتمی فہرست بدھ کو لگے گی
الیکشن کمیشن کے ترجمان نے مزید کہا کہ صنم جاوید اور ذ لفی بخاری کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں.
الیکشن کمیشن کی جانب سے ذ لفی بخاری کے کاغذات نامزدگی پر دوہری شہریت پر اعتراض اٹھایا گیا ہے جبکہ ذ لفی بخاری نے الیکشن کمیشن کو اپنی برطانوی شہریت ترک کرنے کی درخواست جمع کرائی ہے اور برطانوی محکمہ داخلہ کو لکھا گیا خط بھی جمع کرایا ہے
صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کہا کہ صنم جاوید کا اپنے والد کے ساتھ مشترکہ اکاؤنٹ ہے، جوائنٹ اکاؤنٹ رکھنے والا کوئی بھی امیدوار الیکشن نہیں لڑ سکتا.
دوسری جانب اسلام آباد میں ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لیے اسحاق ڈار اور راجہ انصار محمود کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے، وزیر داخلہ محسن نقوی، رانا محمود الحسن اور فرزند حسین شاہ کے کاغذات کو بھی الیکشن کمیشن نے درست قرار دیا.
الیکشن کمیشن نے سندھ میں 34 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جن میں پیپلز پارٹی کے 17، ایم کیو ایم کے 8 اور پی ٹی آئی کے 8 امیدوار شامل ہیں. نجیب ہارون کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔