موسمیاتی ایکشن گروپس کنزرویٹو کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ کاربن ٹیکس کا سہارا لے کر سیاسی نمبر نہ بنائیں، اور اسی دوران وزیر اعظم نے بدھ کو سوالیہ وقت کے دوران پولیور کی طرف سے دیے گئے اس چیلنج کو قبول کیا۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹروڈو نے کہا کہ آلودگی کے نام پر انتخابات؟ ہم پہلے بھی تین بار الیکشن لڑ چکے ہیں اور جیت چکے ہیں۔ اس پر پولیور نے کہا کہ لبرلز کو چوتھی بار الیکشن لڑنے میں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔
بدھ کی صبح پارلیمنٹ ہل پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پولیور نے کہا کہ وہ ٹروڈو کو خوراک، گیس اور گرمی پر ٹیکس بڑھانے سے روکنے کا ایک آخری موقع دے رہے ہیں۔ اس کے بعد اگر انہوں نے ٹیکسوں میں اضافہ نہ روکا تو وہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے۔کنزرویٹو کی جانب سے پیش کی گئی اس تجویز کو ٹیم ٹروڈو، بلاک، این ڈی پی اور گرین پارٹی نے مسترد کر دیا۔ اب جمعرات کو اس معاملے پر گرما گرم بحث کا امکان ہے۔
263