اجلاس میں وزیر داخلہ کے گزشتہ ہفتے ایف آئی ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر جاری کیے گئے احکامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا.
اجلاس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو خصوصی ٹاسک دیتے ہوئے بجلی اور گیس کی چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی.
محسن نقوی کی ہدایت پر بجلی اور گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں.
اس موقع پر ایف آئی اے کے حکام نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو یونان کشتی حادثے کی تفصیلی رپورٹ پیش کی.
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اس سانحے میں ملوث تمام عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے، انسانی اسمگلنگ میں ملوث تمام عناصر کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے
اجلاس میں ایف آئی اے حکام کی زیر التواء ترقیوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا، وزیر داخلہ نے زیر التواء پروموشن کیسز کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کی اور کہا کہ پروموشن کے تمام زیر التواء کیسز کو ایک ماہ کی مقررہ مدت کے اندر نمٹا دیا جائے.
236