داعش نے ماسکو حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

یہ بھی پڑھیں

ماسکو میں ایک کنسرٹ کے دوران فائرنگ، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ گروپ نے سوشل میڈیا چینلز پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں ماسکو کے کروکس سٹی ہال پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ایک نیوز ایجنسی کی طرف سے پوسٹ کردہ ایک بیان میں، داعش نے کہا کہ اس نے روس کے دارالحکومت ماسکو کے مضافات میں واقع شہر کراسنوگورسک میں عیسائیوں کی ایک بڑی جماعت پر حملہ کیا، جس میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔دوسری جانب ایک امریکی اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ امریکا کے پاس ایسی انٹیلی جنس ہے جو دولت اسلامیہ کے ذمہ داری کے دعووں کی تصدیق کرتی ہے اور ان کے پاس ان دعووں پر شک کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں

کینیڈا نے ماسکو میں دہشت گردی کے خطرے کاانتباہ دے دیا

امریکی اہلکار نے یہ بھی تصدیق کی کہ امریکہ نے انٹیلی جنس کمیونٹی کی ڈیوٹی ٹو وارننگ کی ضرورت کے تحت روس کو ممکنہ حملے کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔واضح رہے کہ روس کے دارالحکومت میں کروکس کنسرٹ ہال پر دہشت گردوں کے حملے میں 60افراد ہلاک اور 145 زخمی ہوگئے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔