میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے ایک شہر نے پھول کی شکل کی سب سے بڑی لالٹین بنائی ہے جس نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اس لالٹین کا اعلان کیا جو 2024 کے موسم بہار کے تہوار کے لیے لوئیانگ کے پیونی پویلین میں بنائی گئی ہے۔
یہ 147 فٹ اور 8.83 انچ لمبا، 81 فٹ اور 5.95 انچ چوڑا اور 64 فٹ اور 7.59 انچ چوڑا ہے۔لالٹین کو 200 فنکاروں کی ایک ٹیم نے شہر کے سرکاری پھول سے مشابہت کے لیے ہاتھ سے تیار کیا ہے۔تیار لالٹین کا وزن 44,000 کلوگرام سے زیادہ ہے اور اسے سیدھے کھڑے ہونے کے لیے 39,000 کلوگرام سے زیادہ کاؤنٹر وزن کی ضرورت ہوتی ہے۔
182