غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جنرل عامر عویوی نے امریکا میں اسرائیل کی فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ ہمارے فوجی اور فوجی ایک منظم منصوبے کے تحت فلسطینی خواتین کا جنسی استحصال کر رہے ہیں۔بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے حکام نے اسرائیلی جنرل کے سامنے غزہ میں فلسطینی خواتین کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کا معاملہ اٹھایا تو جنرل عامر عویوی نے اس گھناؤنے منصوبے کا اعتراف کیا۔
دوسری جانب ماہ رمضان میں بھی غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، 24 گھنٹوں میں مزید 72 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد شہداء کی مجموعی تعداد 32 ہزار 142 ہوگئی ہے۔7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 74 ہزار 412 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں اور مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
334