اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں یرغمالیوں کے بدلے حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم ترین پیش رفت ہوئی ہے جس میں اسرائیل نے حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے 40 اسرائیلیوں کے بدلے 700 فلسطینیوں کو رہا کرنےپر اتفاق ہوا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایک سینئر اسرائیلی اہلکار نے بتایا کہ 700 فلسطینی قیدیوں میں تقریباً 100 تاحیات قیدی شامل ہوں گے، اس تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے جس کے تحت عمر قید کی سزا پانے والے 7 فلسطینیوں کی جگہ ایک خاتون فوجی کو رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں
حماس نے مزید 12 اسرائیل نے 30 قیدی رہا کردئیے
سینئر اسرائیلی عہدیدار نے مزید کہا کہ اسرائیل کو فلسطینی قیدیوں کے ناموں پر اعتراض کرنے کا حق نہیں ہوگا جن کا حماس مطالبہ کرے گی۔صہیونی میڈیا کے مطابق اسرائیلی اہلکار نے کہا کہ امریکہ اپنے وزیر خارجہ انتھونی بلینکن کے ذریعے اسرائیل پر واضح دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ مذاکرات میں پیشرفت کرے اور دنوں میں کسی معاہدے تک پہنچ جائے، امریکی دباؤ کے بعد بتدریج اسرائیل کی واپسی شروع ہو جائے گی۔