برازیل کے جنوب مشرقی علاقوں میں بارش اور طوفان ، 25 افراد ہلاک

میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کی ریاست ریو ڈی جنیرو میں بارش اور سیلاب کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے، ریو ڈی جنیرو میں 10 جب کہ ایسپریتو سانٹو میں 17 افراد ہلاک اور متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔برازیل کے ریسکیو حکام کے مطابق ریو ڈی جنیرو اور ایسپیریٹو سانٹو میں صورتحال تشویشناک ہے اور امدادی ٹیمیں 24 گھنٹے رضاکارانہ کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

ریسکیو ٹیموں نے ریو ڈی جنیرو میں بارش سے تباہ ہونے والے ایک گھر کے ملبے سے ایک بچی کو 16 گھنٹے بعد بحفاظت نکال لیا ہے، جس کے والد کی لاش کو بچا لیا گیا تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل فروری 2022 میں شدید بارشوں سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے باعث 241 افراد ہلاک اور سیکڑوں بے گھر ہوگئے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔