دو روز قبل روس نے یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ کیا تھا۔لویف کے گورنر نے کہا کہ روسی حملے میں کنزال ہائپرسونک میزائل کا استعمال کیا گیا، جنہیں مار گرانا مشکل ہے۔یوکرین کے وزیر توانائی نے کہا کہ Lviv علاقے میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے کے نتیجے میں وہاں نصب آلات میں آگ لگ گئی اور پیداوار بند ہو گئی۔
اتوار کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف کو بھی روسی حملوں کا نشانہ بنایا گیا تاہم حکام کا کہنا ہے کہ کیف کے قرب و جوار میں ایک درجن کے قریب میزائل مار گرائے گئے اور اس حملے میں صرف معمولی نقصان ہوا۔یوکرین کے وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ یوکرین کے توانائی کے نظام پر اتوار کو ہونے والے حملوں کے نتیجے میں یوکرین نے بجلی کی برآمد روک دی ہے اور بجلی کی درآمدات میں اضافہ کر دیا ہے۔