تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ بھی جیل میں ہیں، ان کے کاغذات نامزدگی قبول کیے گئے ہیں، کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جانا چاہیے.
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ صنم جاوید کو بھی عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھی، موجودہ حالات میں کسی کو بھی بنیادی حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا.
فیصلے میں لکھا گیا کہ الزام یہ تھا کہ اپیل کنندہ کا شوہر 2023 کا ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کر سکا.
اپیل کنندہ کے شوہر کو 9 مئی کو اس کیس میں گرفتار کیا گیا تھا. عدالتی حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ صنم جاوید کو سینیٹ میں خواتین کے لیے پنجاب کی مخصوص نشست پر انتخاب لڑنے کی اجازت ہے، ریٹرننگ افسر کو امیدواروں کی فہرست میں اپیل کنندہ کا نام شامل کرنا چاہیے.
95