فلسطینی نوجوان امن سے محبت اور جنگ سے نفرت کے پیغام کے ساتھ سفید جھنڈے اٹھائے باہر نکلے لیکن امن کی راہ میں بربریت سے مارے گئے.
ورلڈ نیوز ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے نمائندے رچرڈ فالک نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن قائم کرنے کی کوشش کرنے والوں کے ساتھ یہ سلوک ظالمانہ ہے جو غزہ میں اسرائیل کے مظالم کی تصدیق کرتا ہے.
دوسری جانب صہیونی ریاست نے فلسطینیوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم میں اسرائیلی فوج کے ملوث ہونے کے بیان پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ماہر فرانسسکا البانی کو یہود مخالف قرار دیا.
اسرائیل اب اپنے جارحانہ جنگی عزائم کی وجہ سے اپنے اتحادیوں کی حمایت کھو رہا ہے. امریکہ نے حال ہی میں سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو نہ کرکے اپنی پالیسی پر نظر ثانی کا اشارہ دیا ہے.
119