قطر براڈکاسٹنگ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے. غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 71 فلسطینی شہید ہوئے.
اسرائیلی جیٹ طیاروں نے صلاح الدین اسٹریٹ پر ایک گاڑی پر بمباری کی
اس کے علاوہ صہیونی فوج کے اہلکاروں نے الشفاء ہسپتال کے احاطے میں تباہ شدہ مکانات کو آگ لگا دی.
دوسری جانب امریکہ نے غزہ پر حملوں کے لیے اسرائیل کو ہزاروں پاؤنڈوزنی بم اور جدید لڑاکا طیاروں کی فراہمی کی منظوری دے دی.
اطلاعات کے مطابق یہ فیصلہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی اسرائیلی وزیر دفاع سے حالیہ ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے.
109