روس کنسرٹ ہال پرحملہ،مزید 9افرادگرفتار،تفتیش شروع

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)تاجکستان سے مزید 9 افراد کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں کنسرٹ ہال حملے میں ملوث ہونے پر حراست میں لیا گیا.
ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تاجک سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تاجکستان نے 9 افراد کو حراست میں لیا ہے جن کا تعلق اس عسکریت پسند گروپ سے تھا جس نے ماسکو کے کنسرٹ ہال میں فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی تھی.
اس سے قبل روسی حکام نے 11 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا جن میں سے 4 کا تعلق تاجکستان سے ہے. کچھ کا تعلق وسطی ایشیائی ممالک سے ہے.
تاجکستان کے 4 مشتبہ افراد کو شدید زخمی حالت میں عدالت میں پیش کیا گیا. 22 مارچ کو 4 مسلح افراد نے ماسکو کے ایک کنسرٹ ہال پر دھاوا بول دیا اور اندھا دھند فائرنگ کرنے کے بعد اسے آگ لگا دی. حملے کے نتیجے میں 140 افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوئے.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔