زنا کی مرتکب خواتین کو کوڑے مارکرسنگسار کر ینگے،امیر طالبان

برطانوی خبر رساں ایجنسی ٹیلی گراف کے مطابق طالبان کے رہنما نے یہ اعلان سرکاری ٹیلی ویژن پر جاری اپنے صوتی پیغام میں کیا جس کے بعد افغانستان میں طالبان کے پہلے دور کی طرح خواتین کو دوبارہ ان سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا.
امیر طالبان نے اپنے آڈیو پیغام میں مغربی ممالک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم انہیں جرم کی سزا کے طور پر سنگسار کرتے ہیں تو آپ کہتے ہیں کہ یہ خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی ہے.انہوں نے مزید کہا کہ ہم مغربی ممالک سے کہتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ 20 سال تک لڑتے رہے اور مزید 20 سال یا اس سے بھی زیادہ عرصے تک لڑ سکتے ہیں.
طالبان کے سپریم کمانڈر نے مزید کہا کہ ہمارے پاس شریعت کے نفاذ کے لیے حکومت ہے، اس لیے ہم جلد ہی زنا کی سزا دوبارہ نافذ کریں گے اور یہ عوامی سطح پر کیا جائے گا.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔