176
سائنسدانوں نے ایک نیا آپٹیکل پروسیسنگ ڈیوائس تیار کرکے ڈیٹا کی منتقلی کی یہ ریکارڈ رفتار حاصل کی، جس نے نئے طول موج کے بینڈ کھولے جو پہلے فائبر آپٹک سسٹم میں استعمال نہیں ہوتے تھے۔آسٹن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر آئن فلپس نے کہا کہ ڈیٹا گھر یا دفتر میں موجود انٹرنیٹ کنکشن جیسے آپٹیکل فائبر کے ذریعے بھیجا گیا تھا۔ تاہم، محققین نے تجارتی طور پر دستیاب C- اور L-بینڈ کے ساتھ دو اضافی سپیکٹرل بینڈ، E-band اور S-band کا استعمال کیا۔ روایتی طور پر ان بینڈز کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ C- اور L-بینڈ صارفین کی طلب کو پورا کرتے ہیں۔