97
مقامی وقت کے مطابق شام 5:40 بجے کے قریب پولیس کو متعدد گواہوں کی کالیں موصول ہوئیں جب رچرڈز سٹریٹ اور رابسن سٹریٹ کے قریب گولیاں چلائی گئیں جو کہ شاپنگ کے لیے ایک مشہور مقام ہے، عام طور پر ویک اینڈ پر پیدل چلنے والوں کا بے انتہا رش ہوتا ہے ۔
وینکوور پولیس نے ایک ریلیز میں کہا شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ فائرنگ کی گئی اور اس وقت کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور نہ ہی کوئی گرفتاری ہوئی ہے۔
پولیس نے رچرڈز اسٹریٹ اور ہومر اسٹریٹ کے درمیان سڑک اور فٹ پاتھ کو گھیرے میں لے لیا، پیدل چلنے والوں کو اس بلاک میں بہت سی دکانوں اور ریستوران تک رسائی سے روک دیا۔