اسرائیلی پارلیمنٹ میں الجزیرہ ٹی وی پر پابندی کا قانون منظور

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ نے ایک قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت حکومت کو غیر ملکی نشریاتی اداروں کو سیکیورٹی حالات میں بند کرنے کا اختیار حاصل ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اعلان کیا کہ الجزیرہ اب اسرائیل میں نشر نہیں کیا جائے گا، نئے قانون کے مطابق فوری کارروائی کی جائے گی۔برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم ایک عرصے سے الجزیرہ کی نشریات روکنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان پر اسرائیل مخالف ہونے کا الزام لگا رہے ہیں۔غزہ میں اسرائیلی حملوں کے دوران الجزیرہ کے متعدد صحافی اور ان کے اہل خانہ شہید ہو چکے ہیں۔
گزشتہ سال 25 اکتوبر کو غزہ کے بیورو چیف کی اہلیہ، بیٹا، بیٹی، پوتا اور 8 دیگر رشتہ دار فضائی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔