غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس نے اسماعیل ہنیہ کی بہن صباح عبدالسلام کو جنوبی اسرائیل کے علاقے تل سبا سے دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ ان کی تحقیقات کرنے والوں میں اسرائیل کی داخلی سلامتی کا ادارہ بھی شامل ہے۔اسماعیل ہنیہ کی 57 سالہ بہن صباح عبدالسلام اسرائیلی شہری ہیں اور حماس کے سیاسی دفتر کی سربراہ ہیں۔ اسرائیلی پولیس نے اسے دہشت گردی کی کارروائیوں پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ صباح عبدالسلام کے گھر سے دستاویزات اور دیگر اشیا برآمد ہوئی ہیں جو اسرائیل پر حملوں میں ان کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں۔ غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں اسماعیل ہنیہ کے نوجوان پوتے اور نواسی بھی شہید ہو چکے ہیں۔
66