آپریشن سے قبل ریکارڈ کیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے اپنے حادثے کے بارے میں بتایا اور کہا کہ میرے ڈرامہ سیریل بلبلے کی شوٹنگ چل رہی تھی اس دن میرا ڈرائیور چھٹی پر تھا، ہم اظفر کے ساتھ جا رہے تھے جو ہائی وے پر بہت تیز گاڑی چلا رہا تھا، میں پچھلی سیٹ پر بیٹھی تھا، یہ میری غلطی تھی کہ اس وقت میں سیٹ بیلٹ باندھے ہوئے نہیں تھی
عائشہ عمر نے کہا کہ اچانک ہائی وے کے بیچ میں ایک ٹوٹی ہوئی سڑک تھی، ہماری گاڑی کے ساتھ ہی ایک ٹرک تھا جو گڑھے سے بچنے کے لیے کوئی اشارے دیے بغیر ہماری لائن میں آیا اور وہ ہماری گاڑی سے ٹکرا گیا.
اداکارہ نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں میرے کالر کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی مجھے 5 فریکچر تھے، اس وقت 2 ڈاکٹروں نے مجھے سرجری کروانے کا مشورہ دیا تھا جبکہ ایک ڈاکٹر نے مجھے یقین دلایا تھا کہ یہ ٹھیک ہو جائے گا لیکن یہ ٹھیک نہیں ہوا اور اب 8 سال بعد ہڈی کی حالت خراب ہو گئی ہے.
عائشہ عمر نے مزید کہا کہ اب میں نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اس لیے میری سرجری ہو رہی ہے تاکہ میں شادی کے بعد اپنے بچوں کو گود میں لے سکوں۔
118