فورڈ نے منگل کو ٹورنٹو کے شمال میں ایسٹ گیلیمبری اونٹ میں ایک نیوز کانفرنس میں کہاکہ ہم کاربن ٹیکس کے خلاف کھڑے ہیں ہم جانتے ہیں کہ اونٹاریو کے کاروبار اس مہنگے بوجھ کو برداشت نہیں کر سکتے
فورڈ طویل عرصے سے اس اضافے کی مخالفت کررہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے پاس زرعی تنظیموں کی ایک لمبی فہرست ہے جو اثرات کو محسوس کر رہی ہیں اور ٹیکس کو ختم کرنے کے لیے کنزرویٹو کی مہم کی حمایت کر رہی ہیں۔
فورڈ کا مزید کہنا تھا کہ یا وزیر اعظم کو جانا ہوگا یا کاربن ٹیکس ختم کرنا ہوگا
یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کاربن کی فی ٹن قیمت میں 15 ڈالر کا اضافہ پیر سے نافذ العمل ہو گیا ۔ کاربن ٹیکس میں اضافے سے ڈرائیوروں کو پمپ پر 3.3 سینٹ فی لیٹر اضافی لاگت آئے گی۔
149