امریکی مسلم تنظیموں نے غزہ جنگ پر امریکی پالیسی کے خلاف بطور احتجاج وائٹ ہاؤس کے باہر افطار تقریب کا اعلان کیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاج میں اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ (ACNA) اور امریکن مسلمز فار فلسطین (AMP) شامل ہوں گے۔امریکا میں اسلامی تنظیمیں غزہ میں اسرائیلی جنگ کے خلاف اور امریکی حکومت کی جانب سے اسرائیل کی حمایت نہ کرنے کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔
ان کا مطالبہ ہے کہ بائیڈن انتظامیہ غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی پر اصرار کرے۔واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس کی سالانہ افطار رمضان کے آخر میں ہوتی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں آج افطار استقبالیہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔افطار میں امریکی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام اور مسلم اکثریتی ممالک کے سفیروں کی شرکت متوقع ہے۔