قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 23 خالی نشستوں پر21 اپریل کو ضمنی الیکشن ہوگا

ترجمان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی خالی نشستوں کے لیے کل 23 امیدوار الیکشن لڑیں گے جب کہ پنجاب میں 154 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں جب کہ سندھ میں زبیر احمد جونیجو نے پی ایس 80 اور بلوچستان اسمبلی سے بلا مقابلہ اپنی نشست جیت لی ہے
الیکشن کمیشن کے ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن 30 مارچ کو متعلقہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے امیدواروں کی فہرستوں کو حتمی شکل دینے کے بعد ضمنی انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز چھاپنا شروع کر دے گا جبکہ صوبائی الیکشن کمشنروں کو ضروری انتخابی مواد فراہم کرے گا۔
ترجمان کے مطابق کمیشن نے وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کے ساتھ ساتھ صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے قریبی رابطہ قائم کر رکھا ہے.
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 21 اپریل کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 23 نشستوں پر ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا.

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ضمنی انتخابات قومی اسمبلی کی 6 نشستوں، پنجاب اسمبلی کی 12 نشستوں، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کی 2 نشستوں اور سندھ اسمبلی کی ایک نشست پر ہوں گے.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔