120
اونٹاریو کونسل آف ہسپتال یونینز-CUPE (OCHU-CUPE) اور SEIU ہیلتھ کیئر کی طرف سے نمائندگی کرنے والے کارکنوں کو اگلے دو سالوں میں فوائد میں تین فیصد اضافہ ملے گا اس کے ساتھ ساتھ انہیں متعدی امراض کے پھیلنے کے دوران قرنطینہ یا آئسولیشن کے لیے بھی رقم دی جائے گی۔
SEIU ہیلتھ کیئر کی صدر چارلین سٹیورٹ نے کہا کہ اس فیصلے سے ہسپتال کے کارکنوں کو سکون ملے گا۔ جب انہیں معلوم ہو گا کہ اس نئے معاہدے سے اگلے دو سالوں میں ان کے الاؤنسز میں چھ فیصد اضافہ ہو جائے گا تو وہ بھی راحت کی سانس لے سکیں گے۔