،غزہ پٹی کےشہری انتہائی تشویشناک حالات سےدوچارہیں،، اسرائیل فوری طور پر رفح کی بارڈر کراسنگ کو کھولے،بین الاقوامی تفتیشی ٹیم کے ارکان کو غزہ پٹی میں داخل ہونے کی اجازت دے، رفح میں فوجی آپریشن سے انتہائی افسوسناک انسانی سانحہ جنم لےسکتا ہے۔،اسرائیل ایک ماہ کے دوران غزہ کی پٹی میں صورتحال بہتربنانےکے اقدامات کی رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔ رفح میں اسرائیلی زمینی آپریشن سے 8 لاکھ فلسطینی بےگھر ہوئے۔ رفح میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، اسرائیل کی ڈھٹائی برقرار،، اسرائیلی وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے حکم پر کسی صورت عملدرآمد نہیں کیا جاسکتا،،غزہ پٹی میں جنگ روکنے کا مطلب اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے، وقت حماس کے ساتھ کھڑے ہونے والوں کو بے نقاب کرے گا۔
68