محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کے شہر باغ میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں اور دن بھر موسم گرم اور خشک رہے گا۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق لاہور شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد تک پہنچ گیا ہے جب کہ ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں گرمی کی لہر شدید ہوسکتی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ تمام ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم کر د ئیے گئے ہیں جبکہ ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے متعلقہ ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔
139