اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا ہوگا کہ وہ فلسطینی ریاست کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا۔
یہ بھی پڑھیں
سعودی عرب کا رفح میں آپریشن روکنے کے عالمی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے لیے فلسطینی ریاست کے وجود کو تسلیم کرنا ضروری ہے۔ ایسا کرنا اسرائیل کے اپنے مفاد میں ہوگا۔سعودی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا چاہیے کہ وہ فلسطینی ریاست کے وجود کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا لیکن اسرائیل کی موجودہ حکومت اس بات کو نہیں سمجھتی اور یہ تشویش کا باعث ہے۔
مزید پڑھیں
سعودی عرب کی ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کی مذمت
فیصل بن فرحان نے کہا کہ دو ریاستی حل فلسطین اور اسرائیل دونوں کے مفاد میں ہے، فریقین فوری مذاکرات کریں۔ غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے۔ فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کا فیصلہ اسرائیل نہیں کرے گا بلکہ یہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون میں موجود ہے۔