188
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ کی مختلف ریاستیں شدید طوفان کی لپیٹ میں ہیں ،امریکا کی مختلف ریاستوں میں طوفان سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
کینیڈا ،امریکہ،برطانیہ میں شدید برف باری،نظام زندگی مفلوج
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اموات ٹیکساس، اوکلاہوما، آرکنساس اور کینٹکی میں ہوئیں۔طوفان سے آرکنساس میں 8، کینٹکی میں 5 اور اوکلاہوما میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست ٹیکساس میں طوفان سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے جب کہ کولوراڈو میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں
امریکا کے مشرقی علاقوں میں بارش اور برفانی طوفان، متعددریاستیں بجلی سے محروم
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسیسیپی اور آرکنساس سے ورجینیا اور جنوبی کیرولائنا تک لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں۔