پاکستانی گلوکارہ،نغمہ نگاراورموسیقار مومنہ مستحسن کے انسٹا گرام سے تمام پوسٹیں غائب

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستانی گلوکارہ، نغمہ نگار اور موسیقار مومنہ مستحسن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس اچانک غائب ہو گئیں۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 9 میں لیجنڈ قوال راحت فتح علی خان کے ساتھ گا کر شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچنے والی نوجوان نسل کی پسندیدہ گلوکارہ مومنہ مستحسن اپنی انسٹاگرام وال پر اچانک بالکل خالی ہوگئی ہیں۔
مومنہ مستحسن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اچانک غائب ہونے والی تمام پوسٹس دیکھ کر مداح پریشان ہیں۔
مومنہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو دیکھیں تو انہیں 40 لاکھ سے زائد انسٹاگرام صارفین فالو کر رہے ہیں جب کہ وہ 520 اکاؤنٹس کو فالو کر رہی ہیں۔
گلوکارہ کی پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کے بعد ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر صفر پوسٹس نظر آرہی ہیں جسے دیکھ کر ان کے مداح حیرت اور طرح طرح کے شکوک و شبہات کا اظہار کررہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔