متولی حرمین شریفین کی دعوت ، فلسطینی شہداء کے لواحقین بطور شاہی مہمان حج کرینگے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر فلسطینی شہداء کے ایک ہزار خاندان حج کی سعادت حاصل کریں گے۔شاہی فرمان کے مطابق حرم شریفین کے متولی نے اس سال فلسطینی شہداء کے 1000 خاندانوں کو بطور شاہی مہمان حج کی دعوت دی ہے۔سعودی پریس ایجنسی نے مزید کہا کہ 88 سے زائد ممالک کے مزید 1300 عازمین بھی بطور شاہی مہمان حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

واضح رہے کہ حرمین شریفین کے متولیوں کے زیر اہتمام حج پروگرام ہر سال جاری کیا جاتا ہے جس میں دنیا بھر سے متعدد افراد بطور شاہی مہمان حج ادا کرتے ہیں۔اسلامی امور کے وزیر اور حرمین شریفین کے حج وزیٹر پروگرام کے نگران شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ کے مطابق 26 سال قبل اس پروگرام کے آغاز سے اب تک 60 ہزار سے زائد عازمین حج کی میزبانی کی جا چکی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔