104
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ڈنمارک کے طلباء کا غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرہ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کوپن ہیگن یونیورسٹی نے اسرائیلی بستیوں میں کام کرنے والی کمپنیوں میں سرمایہ کاری روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج ،آکسفورڈ یونیورسٹی کے 16 طلبہ گرفتار
کوپن ہیگن یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں کاروبار کرنے والی کمپنیوں میں سرمایہ کاری روک دے گی۔ڈنمارک کے طلباء نے مئی کے اوائل میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے غزہ میں احتجاجی کیمپ لگائے۔
مزید پڑھیں
اسرائیل کیخلاف احتجاج ، میساچوسٹس یونیورسٹی نے طلباء کو معطل کر دیا
خبر رساں ادارے کے مطابق طلباء کے احتجاج میں اسرائیل کے ساتھ مالی اور ادارہ جاتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔