عالمی دبائو کے باجود مزید ٹینک رفح روانہ،غزہ جنگ 7 ماہ جاری رہ سکتی ہے ،اسرائیل

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیل نے غزہ میں جاری جنگ میں آپریشن کے لیے مزید ٹینک رفح بھیج دیے ہیں، پیش گوئی کی ہے کہ یہ جنگ مزید 7 ماہ تک جاری رہ سکتی ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے عالمی عدالت انصاف کی جانب سے لڑائی اور حملے روکنے کے حکم کے باوجود اسرائیلی ٹینک پہلی بار منگل کو رفح میں داخل ہوئے، جہاں حملوں کے بعد لاکھوں فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

امریکی محکمہ خارجہ کا رفح میں ہونے والے حملے پرگہری تشویش کا اظہار

یبین الاقوامی عدالت انصاف نے کہا کہ اسرائیل نے یہ نہیں بتایا کہ وہ رفح کے انخلاء کے عمل کو اپنی کارروائیوں سے کیسے محفوظ بنائے گا اور خوراک، پانی اور ادویات کیسے فراہم کرے گا۔رفح کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ٹینک تل السلطان اور یبنا اور وسطی شبورا کے مغربی علاقوں میں داخل ہو گئے ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق رفح میں ایمبولینس اور ایمرجنسی سروسز کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیثم الحماس نے بتایا کہ ہمیں تل السلطان کے رہائشیوں کی جانب سے خطرناک کالیں موصول ہوئیں، جہاں ڈرونز نے بے گھر شہریوں کو ان علاقوں سے نکلتے ہی نشانہ بنایا۔ وہ محفوظ علاقوں میں جانے کی کوشش کر رہے تھے۔فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں اور گولہ باری میں 19 شہری شہید ہوئے۔وزیر صحت ماجد ابو رامان نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ امداد کے لیے رفح کراسنگ کھولنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) نے کہا ہے کہ اسرائیل کے انخلاء کے احکامات کے بعد رفح شہر سے تقریباً 10 لاکھ شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر زچی ہنیگبی نے کہا کہ اسرائیلی فوج مصر کے ساتھ سرحد پر واقع بفر زون کے تین چوتھائی حصے پر کنٹرول رکھتی ہے اور اس کا مقصد اس تمام علاقے کو کنٹرول کرنا ہے تاکہ حماس کو اسلحے کی اسمگلنگ کو روکا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں لڑائی کم از کم ایک سال 2024 تک جاری رہے گی اور اس بات کا اشارہ دیا کہ اسرائیل حماس کے مطالبات اور قیدیوں کی رہائی کی ممکنہ پیشکش کے باوجود جنگ ختم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ رفح میں لڑائی کوئی بے معنی جنگ نہیں ہے، اس کا مقصد غزہ میں حماس کی حکمرانی کا خاتمہ اور اسے اور اس کے اتحادیوں کو اسرائیل پر حملے سے روکنا ہے۔اسرائیل کے قریبی اتحادی امریکہ نے منگل کو رفح میں ایک بڑے زمینی حملے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ رفح میں ایسا کوئی آپریشن نہیں ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں اب تک 36 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ زخمیوں کی تعداد 80 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca