اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلے میں بھارت کی 8 ریاستوں کی 57 نشستوں کے لیے ووٹنگ کا عمل ہفتے کو مکمل ہوا، اس دوران ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 49 فیصد رہا۔ ووٹوں کی گنتی کا عمل اور حتمی نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔ایگزٹ پول میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی واضح برتری ظاہر ہوتی ہے اور امکان ہے کہ قومی جمہوری اتحاد کو 359 سیٹوں کے ساتھ واضح برتری حاصل ہو جائے گی، جس کے بعد بی جے پی کو اپنا وزیر اعظم آسانی سے مل جائے گا۔
مودی بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں اور اس صورت میں وہ مسلسل تیسری بار بھارت کے وزیراعظم منتخب ہو کر ایک ریکارڈ بنائیں گے۔سروے ایجنسی اور بھارتی میڈیا کی جانب سے کیے گئے ایگزٹ پولز کے مطابق اپوزیشن اتحاد کو لوک سبھا میں 154 نشستیں مل سکتی ہیں جب کہ حکومت بنانے کے لیے لوک سبھا میں 272 نشستیں درکار ہیں۔ایگزٹ پولز کے مطابق بھارت کی کئی ریاستوں میں بی جے پی اور اتحادی جماعتیں واضح برتری کے ساتھ آگے ہیں تاہم حتمی اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔