107
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یورپی کمیشن نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی اٹھانے کا فیصلہ موخر کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے یورپی یونین کمیشن کی جانب سے بتائے گئے اقدامات میں ناکامی کے باعث پابندی میں توسیع کی گئی ہے۔
31 مئی کو یورپی یونین کمیشن کے اجلاس میں پیش کی گئی رپورٹ میں پاکستان کو سول ایوی ایشن میں پیشہ ورانہ اہلیت کے حامل افسران کی تعیناتی کا مشورہ دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ پابندی سول ایوی ایشن ریگولیٹری ڈیپارٹمنٹ کے غیر سنجیدہ رویے کے باعث 4 سال کے لیے لگائی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک میں پروازیں شروع نہ ہونے سے پی آئی اے کی نجکاری پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔