اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)مشہور اداکارہ روینہ ٹنڈن کی شراب پی کر ڈرائیونگ کی خبر کے حوالے سےممبئی پولیس کا بیان سامنے آیا ہے
بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار 2 جون کو یہ خبر سامنے آئی کہ روینہ ٹنڈن اور اس کا ڈرائیور منشیات کے نشے میں گاڑی چلا رہے ہیںجس کے بعد روینہ ٹنڈن اور اس کے ڈرائیور کا کار میں موجود لوگوں سے جھگڑا شروع ہو گیا، کار میں سوار ایک شخص سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور اداکارہ اور اس کے ڈرائیور پر کار میں موجود خواتین کو تشدد اور ہراساں کرنے کا الزام لگایا۔
لوگوں نے روینہ ٹنڈن اور ان کے ڈرائیور پر شراب کے نشے میں گاڑی چلانے کا الزام بھی لگایا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا.
تاہم اب اس واقعے کے حوالے سے ممبئی پولیس کا بیان سامنے آیا ہے. بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے کہا کہ انہوں نے سوسائٹی کی پوری سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی ہے جس کے بعد پتہ چلا ہے کہ اداکارہ کی گاڑی کا ڈرائیور انہیں سڑک سے سوسائٹی کی طرف لے جا رہا تھا اور جب وہ گاڑی کو ریورس کرنے ہی والا تھا, دوسری گاڑی میں موجود لوگوں نے ڈرائیور کو روکا اور اس سے کہا کہ گاڑی کو ریورس کرنے سے پہلے یہ چیک کرے کہ پیچھے کوئی لوگ نہیں ہیں، جس کے بعد ان کے درمیان لڑائی شروع ہو گئی تھی.
ممبئی پولیس کے مطابق جب جھگڑا بڑھتا گیا تو روینہ باہر آئی اور ڈرائیور کو ہجوم سے بچانا شروع کر دیا. دونوں نے تحریری شکایات درج کرائیں لیکن بعد میں اپنی اپنی شکایات واپس لے لیں.
پولیس نے کہاہم نے سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا، اداکارہ کی کار کسی کو نہیں لگی اور روینہ ٹنڈن نشے میں نہیں تھیں.