260
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)عالمی یوم تعلیم کے موقع پر لاہور ٹریفک پولیس نے شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو چالان نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں صرف وارننگ دی جائے گی.
تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ یوم تعلیم منانے کا مقصد لوگوں کو ان کی غلطیوں کا احساس دلانا اور انہیں ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی طرف راغب کرنا ہے. سی ٹی او نے کہا ہے کہ آج مال روڈ، جیل روڈ اور فیروز پور روڈ پر خصوصی کیمپ لگائے جائیں گے جہاں مرد و خواتین وارڈنز لوگوں کو ٹریفک قوانین کی اہمیت سے آگاہ کریں گے.