ارد و ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیل فوج کے غزہ پر حملے نہ رک سکے ، اسرائیل کے جارحانہ حملوں میں 40 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ۔شمالی غزہ کے علاقے خان یونس اور شجاعیہ میں اسرائیلی ٹینکوں نے پیش قدمی شروع کردی ہے جب کہ خان یونس اور شمالی غزہ میں اسرائیلی طیاروں نے گھروں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں
غزہ میں اسرائیل کے مظالم کا سلسلہ نہ رک سکا ، مزید 95 فلسطینی شہید
ادھر رفح میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔اسرائیلی فوجی آپریشن کے بعد جبالیہ اور بیت حنون کے تباہ شدہ علاقوں کو آفت زدہ علاقوں قرار دیا گیا ہے۔دوسری جانب جنوبی لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر درجنوں راکٹ فائر کیے، اسرائیل کے سرحدی علاقے کریات شمونہ میں مختلف مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔دوسری جانب جرمنی میں اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس میں فلسطین کے حامیوں نے احتجاج کیا۔مظاہرین نے فلسطینی پرچم اور "نسل کشی کے دوران کاروبار نہیں” کے بینر اٹھا رکھے تھے۔