اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف اپنے 5 روزہ دورہ چین کے پہلے مرحلے پر شینزین میں ہیں جہاں وہ آج اہم ملاقاتیں کرنے والے ہیں.
وزیراعظم آج پاکستان چائنا بزنس فورم میں شرکت کریں گے، یہ فورم سی پی ای سی کے دوسرے مرحلے کے تحت مختلف شعبوں میں پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان تعاون اور شراکت داری کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا.
وزیراعظم فورم میں مذاکرات بھی کریں گے جبکہ شہباز شریف فورم کے دوران معروف چینی ہائی ٹیک کمپنیوں کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے.
بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نانشان ون ونڈو، شینزین میوزیم اور ہواوے ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کریں گے.
138