اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے شینزین میں چینی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا. اس موقع پر چینی کمپنی اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے درمیان ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط ہوئے.
وزیر اعظم شہباز شریف کے ہواوے ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر ہواوے کمپنی کے چیئرمین لیانگ ہوا کیطرف سے پرتپاک استقبال کیا گیا، پاکستانی قومی گیت گائے گئے اور دورے کے دوران کمپنی کے عہدیداروں نے وزیراعظم کو بریفنگ دی.
اس موقع پر ایک معاہد ےبھی طے پایا جس کے مطابق چین پاکستان کے دولاکھ نوجوانوں کواے آئی کی تربیت دے گا
چیئرمین ہواوے نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی جبکہ وزیراعظم نے ہواوے کو پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے اور پاکستان کے مختلف شہروں میں ترجیحی بنیادوں پر محفوظ شہر کے منصوبے قائم کرنے کی دعوت دی.
وزیر اعظم نے ہواوے ہیڈ کوارٹر میں نمائش کے مرکز کا دورہ کیا ، چیئرمین ہواوے نے وزیر اعظم کو دنیا بھر میں ہواوے کی کارروائیوں کے بارے میں خاص طور پر پاکستان میں آگاہ کیا اور پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی.
وزیر اعظم نے ہواوے کے آپریشنز کی جدت کو سراہا اور ہواوے کو پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کی ترغیب دی.
نمائشی مرکز میں وزیراعظم کو مختلف شعبوں خصوصاً ای گورننس، ڈیجیٹل بینکنگ، ٹیلی کمیونیکیشن، مصنوعی ذہانت کے بارے میں بریفنگ دی گئی.
وزیراعظم اور پاکستانی وفد کی چیئرمین ہواوے سے دو طرفہ ملاقات ہوئی. اجلاس میں وزیراعظم نے چیئرمین ہواوے کو پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور کاروبار کو آسان بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
82