اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اپ گریڈیشن اور فیز ٹو پر اتفاق کیا
وزیراعظم ہاؤس کے جاری کردہ اعلان کے مطابق شہباز شریف نے بیجنگ کے تاریخی عظیم ہال آف دی پیپل میں چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ایک طویل اور تفصیلی ملاقات کی. چینی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی جس میں وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے
وزیر اعظم نے چین میں صدر شی جن پنگ کے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا. انہوں نے 2015 میں صدر شی جن پنگ کے پاکستان کے تاریخی دورے کا حوالہ دیا اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے باضابطہ طور پر فعال ہونے کا بھی ذکر کیا. جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ایک نیا دور شروع ہوا.
دونوں رہنماؤں نے سیاسی، سلامتی، اقتصادی، تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا.
ملاقات میں افغانستان، فلسطین اور جنوبی ایشیا سمیت علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
211